لاہور( کشمیر ڈیجٹیل )امیر جے یو آئی پاکستان مولانا فضل الرحمن کی گرفتار ی کی خبریں سوشل میڈیا پر جھوٹی نکلیں،مولانا فضل الرحمن ٹھوکر نیاز بیگ میں خطاب کر کے پارک ویو سٹی رہائش گاہ لاہور واپس روانہ ہو گئے۔
پولیس ذرائع کےکے مطابق گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پاک فوج کیخلاف ہرزاسرائی، فیاض الحسن چوہان کا مولانا فضل الرحمن سے معافی کا مطالبہ
مولانا فضل الرحمن خطاب کے بعد معمول کے مطابق اپنی رہائش گاہ کی جانب روانہ ہوئے، تاہم سوشل میڈیا پر ان کی گرفتاری کے حوالے سے جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔
گرفتاری سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نہ گرفتار ہوئے ہیں اور نہ ہی انہیں کسی مقام پر حراست میں لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :کشمیر کا سودا:فضل الرحمن کی بھارت سے ہاتھ ملانے کی باریک واردات پکڑی گئی، دی ٹیلی گراف کا انکشاف
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں اور سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈے پر یقین کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں۔




