اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر ، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، مری ،لاہور سمیت ملک بھر میں کہیں سے بھی شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
یکم شعبان 21 جنوری بروز بدھ کو ہوگی۔شب برأت 4فروری کو ہو گی۔تفصیلات کے مطابق ماہ شعبان المعظم۷۴۴۱ھ کا چانددیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے زونل رؤیت ہلال کمیٹی کی صدارت کی ۔اجلاس میں ڈائریکٹروزارت مذہبی امورحافظ عبدالقدوس، ڈاکٹر شاہد الرحمن مارتھ اورنصیرالدین نے شرکت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمشنرکی عدم تعیناتی،پیپلزپارٹی اورن لیگ میں پھڈا
فنی معاونت کیلئے محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر حسن علی بیگ، محکمہ سپارکو سے شوکت اللہ خان اوروزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے جوائنٹ سیکرٹری زین العابدین نے اپنی خدمات سر انجام دیں۔
پاکستان بھر میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرزلاہور،کوئٹہ، پشاور،کراچی میں منعقد ہوئے۔
مولانا سید عبدالخبیرآزاد کاکہناتھا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا اور کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردار عتیق خان کا آزادکشمیر کے 33 حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان
پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور عدم رؤیت رہی۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہاکہ لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم شعبان المعظم ۷۴۴۱ھ21جنوری2026ء بروزبدھ کو ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بابا وانگا کی اسمارٹ فونز اور ڈیجیٹل آلات سے متعلق حیران کن پیشگوئی
مولانا سید عبدالخبیرآزاد نے دعا کراتے ہوئے کہاکہ اے اللہ ہمارے لیے رجب اور شعبان کے مہینوں میں برکت عطاء فرما اور ہمیں رمضان کے مہینے تک پہنچا دے۔۔
ماہ شعبان المعظم کی پندرہویں شب شب برأت بڑی خیرو برکت اور رحمت والی رات ہے،اللہ تعالیٰ ہم سب کو نصیب فرمائے۔
ان کاکہناتھا کہ پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے،پاکستان کو اس وقت اتحاد و وحدت اور قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔۔
اللہ تعالیٰ وطن عزیز پاکستان کو اتحاد و وحدت عطاء فرمائے،ملک پاکستان کو ہر اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ فرمائے آمین۔
اجلاس کے آخر میں عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام‘ ترقی وخوشحالی، اتحادووحدت، مقبوضہ کشمیر اور غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔




