ہنزہ،زلزلے نے تباہی مچادی،درجنوں مکان زمین بوس، پاک فوج سے مدد کی اپیل

گلگت(کشمیر ڈیجیٹل)گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے ہنزہ کے گائوں چیورسن ویلی میں زلزلہ کے باعث30 سے زائد مکانات زمین بوس، 100 سے زائدکو نقصان پہنچا۔ جبکہ لینڈ سلائیڈنگ اور ٹوٹ پھوٹ سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں

تفصیلات کے مطابق ہنزہ کے دور افتادہ علاقے چپورسن گوجال میں آنے والے حالیہ زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈڈیال میں سیاسی ہلچل، راجہ پرویز اشرف کی آمد نے ماحول گرم کر دیا

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث 30 مکان مکمل طور پر زمین بوس ہوچکے ہیں جبکہ 100 سے زائد کو شدید نقصان پہنچا، متاثرہ مکانات رہنے کے قابل ہی نہیں رہے ہیں 

زلزلے کے بعد عوام علاقے میں خوف و ہراس کیساتھ شدید سردی نے گھیر لیا، جہاں درجۂ حرارت منفی 22 سے منفی 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر چکا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گل پلازہ سانحہ: آگ لگنے کی وجوہات سے متعلق اہم رپورٹ سامنے آ گئی

چپورسن ویلی، ہنزہ میں آج آنے والے زلزلے کے بعد تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

ریشٹ گاؤں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث پہاڑوں سے مٹی اور پتھر کھسکنے (لینڈ سلائیڈنگ) کے نتیجے میں کئی مویشیوں کے باڑے اور متعدد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق شٹمرگ اور زودخون سے بھی ایسی ہی اطلاعات موصول ہوئیں، جہاں رہائشی محفوظ ہیں تاہم زلزلے اور اس کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث املاک کو نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق خوف و ہراس کے باعث تمام رہائشی گھروں سے باہر نکل آئے اور احتیاطی تدبیر کے طور پر اس وقت کھلے مقامات پر قیام پذیر ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی طالب علم نےپاکستان کااپنا اردو چیٹ جی پی ٹی “قلب” متعارف کرا دیا

دریں اثنا، زلزلے سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چپورسن ویلی روڈ بند ہو گئی ہے، جس سے علاقے میں آمد و رفت متاثر ہو گئی ہے

چپورسن میں زلزلے کے شدید جھٹکے کے باعث شتمیرگ گاوں میں تازہ ترین اطلاعت کے مطابق رہائشی مکانات منہدم ہوگئے۔

ضلع ہنزہ سمیت گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، سب سے زیاد جھٹکے شمشال، چپورسن سوست سمیت سب ڈویژن گوجال میں محسوس کیے گئے

پہاڑوں سے شدید لیڈسلائڈنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں۔ عوام علاقہ نے پاک فوج سے فوری امداد کی اپیل کردی ہے ۔

Scroll to Top