ڈڈیال میں سیاسی ہلچل، راجہ پرویز اشرف کی آمد نے ماحول گرم کر دیا

ڈڈیال میں سیاسی سرگرمیاں زور پکڑنے لگی ہیں۔ سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ڈڈیال پہنچے، جہاں سیاسی اور سماجی شخصیت ضلعی چیئرمین زکوٰۃ خان ظفر خان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

اس موقع پر سیکڑوں افراد کے پاکستان پیپلز پارٹی زندہ باد، جیوے جیوے بھٹو جیوے کے نعروں سے فضا گونج اُٹھی۔ خان ظفر خان نے راجہ پرویز اشرف سے اہم گفتگو کی، جس میں آنے والے انتخابات میں بڑی تبدیلی کے امکانات زیر بحث آئے۔ خان ظفر خان نے راجہ پرویز اشرف کو بڑے جوڑ توڑ اور انتخابی حکمت عملی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر عملدرمد، تاخیر نہیں کی،ریاست افراتفری کی متحمل نہیں ہوسکتی، وزیراعظم فیصل راٹھور

ڈڈیال کی سیاسی صورتحال دلچسپ مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر افسر شاہد تقریباً غیر متحرک ہیں، جس کی وجہ سے پارٹی کے دیگر رہنما انتخابی ٹکٹ کے حصول کے لیے لابنگ کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے ذریعے خان ظفر خان بھی ٹکٹ کے حصول کے لیے سرگرم ہیں، جس سے ڈڈیال میں پیپلز پارٹی کے اندرونی سیاسی ماحول مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر کا کوٹلی میں وکلاء سے خطاب اور اہم اعلانات

Scroll to Top