راولپنڈی( کشمیر ڈیجٹیل ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ کا سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کے خواہشمند شائقین کئلئےبڑی خوشخبری سامنے آگئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز شائقین کو مفت اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
کرکٹ کے دیوانوں کو میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ براہِ راست اسٹیڈیم پہنچ کر اپنی پسندیدہ ٹیموں کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :پی سی بی نے سابق آسٹریلوی کرکٹر کو پاکستان ویمنز ٹیم کاہیڈ کوچ مقررکردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق آج 19 نومبر بروز جمعرات راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز شائقین کرکٹ کے لیے داخلہ مکمل طور پر مفت ہوگا۔
اسٹیڈیم آنے والے افراد کو کسی قسم کا ٹکٹ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ زیادہ سے زیادہ شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم تک لانے اور انہیں براہِ راست ٹیسٹ کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ بورڈ چاہتا ہے کہ کرکٹ کے شوقین افراد بڑی تعداد میں اسٹیڈیم پہنچیں اور قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں۔
یہ بھی پڑھیں :قومی بچت کی اسکیموں پر منافع شرح میں ردوبدل، اہم خبرآگئی
ترجمان نے واضح کیا کہ مفت داخلے کی سہولت صرف راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے لیے دی گئی ہے، جس کے تحت شائقین بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ فینز کو دعوت دی ہے کہ وہ وقت پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچیں اور پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلے سے بھرپور لطف اٹھائیں۔
پی سی بی کے اس فیصلے کو کرکٹ شائقین کے لیے ایک اچھی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے توقع ہے کہ تیسرے روز اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود ہوگی اور کھلاڑیوں کو بھرپور حوصلہ افزائی ملے گی۔




