چترال(کشمیر ڈیجیٹل) سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، چترال جانیوالی گاڑی حادثے کا شکار،پاک فوج کی بروقت کارروائی سے قیمتی جانیں بچ گئیں ۔
اطلاعات کے مطابق پشاور سے تورکھو، چترال جانے والی فلائنگ کوچ کوراغ کے مقام پر دریا کے کنارے حادثے کا شکار ہو گئی
مزید یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر آزادکشمیر کے باشندوں کے لیے علیحدہ کاؤنٹر قائم
سکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال جانیوالی گاڑی میں کل 13 مسافر سوار تھے۔جن میں دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہارگئے
مزید یہ بھی پڑھیں:محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر، 5 ماہ بعد خلاء ختم
حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیا
حادثے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی مقامی یونٹ نے شدید موسم اور دشوار گزار راستوں کے باوجود ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عطاءاللہ تارڑ نے عشرت فاطمہ کو پی ٹی وی میں شمولیت کی پیشکش کر دی
ریسکیو ٹیموں کی جانب سے زخمیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی
بعدازاں زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی منتقل کیا گیاجہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کویت جانے کے خواہشمند غیرملکی ورکرز کیلئے لیبر نظام میں نئی تبدیلی متعارف
پاک فوج کی مقامی یونٹ کی جانب سے باقی مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر کے گرم کپڑے اور چائے فراہم کیا گیا۔
عوام علاقہ نے بروقت امدادی کارروائی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔اور پاک فوج کی بروقت کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سخت سردی اور شدید موسم میں پاک فوج نے لوگوں کی جانیں بچائیں جو قابل تحسین اقدام ہے




