کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل) ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر تسکین احمد راٹھور کا بی ایچ یو تونگیری کا تفصیلی دورہڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر تسکین احمد راٹھور نے بی ایچ یو تونگیری کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران عملے کی حاضری کا جائزہ لیا گیا اور جاری طبی خدمات کا معائنہ کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:برطانیہ : نامعلوم افراد نے عمران خان کے پوسٹر والے ٹرک پر سیاہی پھینک دی
لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ خصوصی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں بروقت اور معیاری رپورٹنگ، فیلڈ میں مؤثر ہیلتھ ایجوکیشن سیشنز کے انعقاد اور کمیونٹی سطح پر آگاہی بڑھانے پر زور دیا گیا تاکہ پرائمری ہیلتھ کیئر کے اہداف کو مؤثر طور پر حاصل کیا جا سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین نشستوں کے مستقبل بارے اسلام آباد میں بڑی بیٹھک، عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران غائب
ڈاکٹر تسکین احمد راٹھور نے مریضان کے رجسٹر، ادویات کے اسٹاک اور استعمال سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی۔ بعد ازاں ای پی آئی سنٹر کا دورہ کیا گیا جہاں کولڈ چین، ویکسین اسٹوریج اور متعلقہ ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان نئی چیئرپرسن پیمرا منتخب
دورے کے دوران عملے نے عمارت کی کمی، سہولیات اور دیگر درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر نے ان مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام تک مؤثر انداز میں مسائل اٹھانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے، ہمہ وقت حاضری، معیاری خدمات اور ادویات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے واضح ہدایات جاری کیں۔
آخر میں ڈاکٹر تسکین احمد راٹھور نے محدود وسائل کے باوجود عملے کی حاضری، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا اور مزید بہتری کیلئے رہنمائی فراہم کی۔



