پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے ٹیلی نار کا انتظام سنبھال لیا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن لمیٹڈ(ptcl) نے نے ٹیلی نار(telenor) کا انتظام سنبھال لیا۔

صدر و سی ای او پی ٹی سی ایل حاتم بامطرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی نار اب پی ٹی سی ایل کے ایک حصے کے طور پر شامل ہوگیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کینیڈا جانے کے خواہشمندہنرمندافراد کیلئے زبردست آفر

یہ پی ٹی سی ایل اور پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹرکیلئے اہم سنگ میل ہے،ہم صارفین کو سہولت ، بلا تعطل اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے پر توجہ دیں گے۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے باضابطہ طور پر ٹیلی نارپاکستان کا انتظام سنبھالنے کے بعد پاکستان میں ڈیجیٹل اور انقلابی تبدیلی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا ۔

یاد رہے رواں سال اکتوبر میں مسابقی کمیشن نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی اجازت دے دی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ذاتی اور مفاداتی سیاسی ایجنڈوں کو مسترد کرنا ناگزیرہوچکا،سی ڈی ایف و فیلڈ مارشل عاصم منیر

اس سے قبل ٹیلی نار کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سیگیو بریکی نے روئٹرز کو بتایا کہ ’ہم نے پاکستان میں بھی اپنے کاروبار کو مقامی کمپنیوں میں ضم کرنے کی کوشش کی مگر کامیابی نہ مل سکی

اور جب ہم نے دیکھا کہ ایسا ممکن نہیں تو اس کا دوسرا بہترین متبادل فروخت کرنا تھا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اس کی بے قدری ہو رہی تھی اور ڈھانچے کی بہتری کی طرف بھی حالات موجود نہیں تھے۔ اس لیے ہم نے اپنے شراکت داروں کے لیے فروخت کو بہتر پایا۔‘

پاکستان میں ٹیلی نار کو 18 برس قبل لانچ کیا گیا تھا اور اس ٹیلی کام کمپنی کے پاس اس وقت چار کروڑ 50 لاک صارفین ہیں۔

فروخت کے معاہدے کی خبر آنے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے شیئرز کی قیمت میں آٹھ فیصد سے زائد جبکہ ٹیلی نار کے شیئرز کی قدر ایک فیصد بڑھ گئی۔

کمپنی نے پہلے نو مہینوں میں سروس ریونیو میں 2.6 ارب کراؤنز (نارویجین کرنسی) اور سود، ٹیکس، فرسودگی اور امارٹائزیشن سے پہلے کی آمدنی میں 1.4 ارب کراؤنز کا حصہ ڈالا۔
یہ معاہدہ ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط ہے، اور اس کا مقصد اسے 2024 کے دوران بند کرنا ہے۔

Scroll to Top