بھارت کا جنگی جنون: پاکستانی سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کا اعلان

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) بھارت ایک بار پھر جنگی جنون میں مبتلاہوگیا۔ بھارتی حکومت کا پاکستانی سرحد کے قریب گجرات میں فضائی مشقوں کا اعلان کردیا ۔

بھارتی ائیر فورس پاکستانی سرحد کے قریب گجرات کے علاقے کچھ میں بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کی تیاری کررہی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت–امریکا تعلقات بدترین سطح پر پہنچ گئے، مودی حکومت کو بڑا معاشی جھٹکا

اس سلسلے میں 20 جنوری سے 21 جنوری تک فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوںکیلئے بند کر کے ایئرفورس کی مشقوں کیلئے ریزرو کرنے کا نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) جاری کر دیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار سچ سے خوفزدہ، کشمیر ڈیجیٹل کا ایکس اکاؤنٹ بھارت میں بلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق ان مشقوں میں رافیل، سخوئی 30 ایم کے آئی، جیگوار اور دیگر فرنٹ لائن لڑاکا طیارے حصہ لیں گے۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکا بھارتی شہریوں کے جرائم سے پریشان ، سخت وارننگ جاری کردی

ان مشقوں میں تیز رفتار پروازیں، ہوائی لڑائی کی مشق اور ممکنہ طور پر لائیو فائرنگ یا بمباری کی تربیت بھی شامل ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محدود فضائی زون پاکستان کے ساتھ بھارت کی جنوبی سرحد کے حساس علاقے پر محیط ہے جس میں بحیرہ عرب، سر کریک، راجکوٹ اور احمد آباد کے نزدیکی علاقے شامل ہیں۔

Scroll to Top