ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کے ٹورنٹو پیئرسن ایئرپورٹ پر ڈیلٹا ایئرلائن کا مسافر طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران پائلٹ سے بے قابو ہو کر الٹ گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے میں سوار تمام 80 افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم حادثے میں بچے سمیت کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور 2افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈیلٹا ایئر لائنز کا طیارہ 4819 جس میں 76 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے جومنیاپولس کے سینٹ پال بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اونٹاریو کے ٹورنٹو پیئرسن بین الاقوامی ہوائی اڈے کیلئے روانہ ہوا تھا۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے طیارہ حادثے کے فوری بعد بیان جاری کیا اور تصدیق کی کہ طیارے میں سوار تمام 80 افراد کو نکال لیا گیا ہے اور کینیڈا کا ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ تحقیقات کا انچارج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی کوریا، مسافر طیارے میں ٹیک آف سے قبل خوفناک آتشزدگی