ڈھاکہ(کشمیر ڈیجیٹل)بنگلہ دیش میں ایک اور نوجوان پر قاتلانہ حملہ، نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے سینئر رہنما محمد مُطّلِب کو نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔
بنگلہ دیشی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ این سی پی کے کھلنہ ڈویژنل چیف اور پارٹی کی مزدور تنظیم این سی پی جاتیہ شرامک شکتی کے مرکزی منتظم محمد مطلب شکدر کو غازی میڈیکل کالج اسپتال کے قریب نشانہ بنایا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:فوڈ اتھارٹی کی گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری
حملہ آوروں نے ان کے سر کو ہدف بناتے ہوئے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گولی محمد مطلب کے کان کے ایک طرف سے داخل ہو کر جلد کو چیرتی ہوئی دوسری جانب سے نکل گئی، تاہم خوش قسمتی سے ان کی جان خطرے سے باہر ہے۔
زخمی رہنما کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حویلی: موبائل سروس کی بہتری کیلئے ایس سی او حکام نے بڑا اقدام اٹھا لیا
سونڈانگا ماڈل پولیس اسٹیشن کے انچارج انیمیش منڈل کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پریس کلب ہٹیاں بالا الیکشن، خوشحال خان مغل صدر، مبارک اعوان جنرل سیکرٹری منتخب
دوسری جانب نیشنل سٹیزن پارٹی کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
پارٹی کی جوائنٹ پرنسپل کوآرڈینیٹر محمودہ میتو نے فیس بک پر جاری بیان میں فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بنگلہ دیش میں حالات شریف عثمان ہادی کے قتل کے بعد پہلے ہی کشیدہ ہیں۔
رواں ماہ نوجوان سیاسی اور طلبہ رہنما شریف عثمان بن ہادی کے قتل کے بعد ملک بھر میں احتجاج اور بدامنی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔
32 سالہ ہادی 2024 کی طلبہ تحریک سے وابستہ ایک نمایاں رہنما تھے، جن کی ہلاکت کو سیاسی تشدد کی ایک بڑی کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔




