راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)راولاکوٹ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی، ملزم کو گرفتار کرکے 38 لاکھ روپے کے طلائی زیورات برآمد کر لئے۔
ایس ایس پی پونچھ خرم اقبال کی ہدایت پر تھانہ پولیس سٹی راولاکوٹ نے ڈی ایس پی سردار طارق محمودکی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی امجد حسین ودیگر اہلکاروں نے ملزم حیدر ولد خالد سکنہ رہاڑہ کو گرفتار کیا۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش میں ملزم نے واردات کا اعتراف بھی کر لیا۔پولیس ملزم سے مزید تحقیقات کررہی ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔
شہریوں نے ملزم کی گرفتاری اور 38 لاکھ کے چوری شدہ زیورات کی برآمدگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے پولیس سے اس طرح کی کارروائیاں کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ریاست میں افراتفری کے پیچھے اجیت دوول ماڈل ، انوارالحق سہولت کار،سردار تنویر الیاس