آزادکشمیر : 19 فروری سے 21 فروری تک بارش ، پہاڑوں پر برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )آزاد کشمیر، سرینگر،مظفرآباد ، گلگت بلتستان میں 19 فروری 2025 سے21 فروری تک بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے ۔

وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ ، ہٹیاں بالا، باغ، حویلی، سدھنوتی ، کوٹلی ، بھمبر ، میرپور میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مذکورہ علاقوں میں شدید برفباری کے باعث سڑکیں بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 19 فروری سے 20 فروری کی درمیانی شب کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔ کشمیر ، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاوں میں  لینڈ سلائیڈنگ ، برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے ۔

بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری، مری ، گلیات اور اس کے گردونواح میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران کشمیر ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش ہوئی تاہم صوبہ پنجاب کے دیگر تمام ضلع میں موسم سرد اور خشک رہا۔

Scroll to Top