گلگت (کشمیرڈیجیٹل) گلگت بلتستان میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری نے پہاڑوں کو ڈھانپ لیا۔
برفباری کے باعث بابو سرٹاپ روڈ ٹریفک کیلئے بند ہوگئی تھی ،تین دن بندرہنے کے بعد بابو سر ٹاپ سیاحوں کیلئے کھول دی گئی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اداکارعمران عباس کا شوبز چھوڑنے کا اعلان،رئیل اسٹیٹ میں نام بنانے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق برف باری کے باعث بابو سرٹاپ سڑک تین دن تک بند رہی ، انتظامی مشینری نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بابوسر ٹاپ روڈ کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھول دیا ۔
ذرائع کے مطابق شدید برف باری کے باعث بابوسر ٹاپ روڈ گزشتہ تین چار دن سے بند ہوگئی تھی۔
این ایچ اے کی جانب سے سڑک سے برف صاف کر کے گلگت اور خیبر پختونخواہ دونوں اطراف روڈ کو آمدورفت کیلئے بحال کر دیا گیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعظم گیلانی کی ہدایت
پولیس کے مطابق بابو سر ٹاپ روڈ شام 4 بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلی رہے گی ۔موسم کی شدت آور کہر کی وجہ سے شام 4 بجے سے ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند ہو گی ۔
سڑک کھلنے سے سیاح اب برف پوش پہاڑوں دلفریب نظاروں اور ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔




