وزیراعظم شہبازشریف سے سیاسی امور کمیٹی برائے آزادکشمیر کی تفصیلی ملاقات، اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے آزادکشمیر کے حوالے سے قائم سیاسی امور کمیٹی کے ارکان نے تفصیلی ملاقات کی ہے جس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے آزادکشمیرکیلئے قائم سیاسی امور کمیٹی کے ارکان نے تفصیلی ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی اپنے آپ کو وزیراعظم نہ سمجھے ،فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی،نوازشریف

ملاقات کرنے والوں میں صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر ، سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان،سینئر نائب صدر راجہ مشتاق منہاس ،جنرل سیکرٹری چوہدری طارق فاروق ،نائب صدر ڈاکٹر نجیب نقی، سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر افتخار گیلانی، صدر مسلم لیگ ن برطانیہ چوہدری عبدالرحمان شامل تھے۔

ملاقات میںوفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، رانا ثنااللہ خان، انجینئر امیر مقام، عطااللہ تارڑودیگر بھی شریک تھے۔

مسلم لیگ( ن) آزادکشمیر کے رہنمائوں نے وزیراعظم شہبازشریف سے ہونیوالی ملاقات کی تصویر ہی شیئر کی ہیں جبکہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں نہ ہی میڈیا کیلئے کوئی خبر جاری کی گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن)آزادکشمیرکے رہنمائوں کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ مسلم لیگ( ن) آزادکشمیر کے قائدین نے کچھ دن قبل سابق وزیرا عظم ولیگی قائد نوازشریف سے بھی ملاقات کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر حکومت سردار میراکبر، ثاقب مجید راجا سمیت دیگر رہنمامسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے جا رہے تھے جن کی شمولیت ابھی تک التواء کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ غلام قادرنے آزادکشمیر حکومت پر انتقامی کارروائیوں کا الزام لگا دیا

سابق وزیراعظم وصدر مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف نے کہا تھا کہ مسلم لیگ کے ٹکٹس پرانے ساتھیوں کو دیئے جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی قیادت نے اہم فیصلے کرلئے ہیں جو آئندہ دنوں میں سامنے آئیں گے

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزادکشمیر حکومت کی کارکردگی، سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا ہے۔

Scroll to Top