میرپور کے سپیشل بچوں نے اولمپکس مقابلوں میں 8میڈلز جیت کر تاریخ رقم کردی

میرپور:ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ،کشمیر انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن (KISE) میرپور کے قوت گویائی و سماعت سے محروم بچوں کی شاندار کارکردگی ،اسلام آباد میں منعقدہ ریجنل سپیشل اولمپکس مقابلوں میں آٹھ میڈلز اپنے نام کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق میرپور میں قائم قوت گویائی و سماعت سے محروم سپیشل بچوں کے ادارے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن( KISE) کے ہونہار طلباء و طالبات نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مضمون نویسی کا عالمی مقابلہ،آزادکشمیر کی طالبہ نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

حکومت پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ اسپیشل اولمپکس کے مقابلہ جات میں ان بچوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوے مجموعی طور پر مختلف کھیلوں میں آٹھ میڈلز اپنے نام کر لیے جن میں گولڈ میڈل ،سلور میڈل اور براونز میڈل شامل ہیں۔

پوزیشن ہولڈر بچوں نے ڈائریکٹرکشمیر انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن(KISE) ڈاکٹر امجد انصاری کے ہمراہ پریس کلب کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور بچوں کو مبارکباد دی گئی۔

بچوں کو پھولوں کے ہار پہناے گئے ادارے کا سٹاف بھی موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل گیمزختم، پاک آرمی کی واضح سبقت،آزادکشمیر کا دستہ کوئی گولڈ میڈل جیت سکا نہ ہی سلور

ڈاکٹر امجد انصاری نے کہا کہ بچوں نے ادارے کا سر فخر سے بلند کیا ہے ہمیں ان بچوں اور ان کی تربیت کرنے والوں پر فخر ہے۔

Scroll to Top