بھارتی رافیل طیارے

پاکستان کے ہاتھوں تباہ ہونیوالے 4 بھارتی رافیل طیاروں کے نمبرز سامنے آگئے

لندن (کشمیر ڈیجیٹل)برطانوی جریدکے نے رپورٹ کیا ہے کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے چار بھارتی رافیل طیاروں کے نمبرز سامنے آگئے ہیں۔

برطانوی دفاعی جریدے ‘کی ایرو’ کی تحقیقاتی رپورٹ نے بھارتی دفاعی برتری کے خود ساختہ بیانیہ کا پردہ چاک کردیا ۔

‘کی ایرو’ ہوابازی (aviation) سے متعلق ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جسے برطانوی اشاعت کنندہ ‘کی پبلشنگ لمیٹڈ’ نے 2019 میں لانچ کیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں ڈیجیٹل فراڈ میں اضافہ، این سی سی آئی اےکا انتباہ جاری

یہ سائٹ ہوابازی کی دنیا کی تازہ خبریں، تجزیے، تبصرے، خصوصاً تجارتی، فوجی، تاریخی اور فلائٹ سیمولیشن جیسے موضوعات پر معلومات فراہم کرتی ہے۔

کی ایئرو ہوا بازی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی 52 منٹ کی فضائی جنگ میں بھارتی فضائیہ کے چار بھارتی رافیل لڑاکا طیارے تباہ ہوئے تھے۔

برطانوی جریدے کے مطابق تباہ ہونے والے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر بی ایس 001، بی ایس 021، بی ایس 022 اور بی ایس 027 تھے۔

برطانوی دفاعی جریدے کے مطابق بھارت ان چاروں طیاروں کے سیریل نمبرز کے ساتھ کوئی واضح تصاویر پیش کرنے میں ناکام رہا۔

پاکستان کے ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو مفلوج کیا تھا اور بھارتی پائلٹس بے بس ثابت ہوئے۔

برطانوی جریدے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے بھارتی فضائیہ کے مجموعی نقصانات میں 4 رافیل، مگ 29، ایس یو 30 اور ہیرون ڈرون شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 10 مئی کو JF-17 C بلاک تھری نے ادھم پور میں بھارتی دفاعی نظام S-400 کو ناکارہ بنا کر تباہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی سائبریونٹس نے بھارت کے تقریباً 96 فیصد سوشل نیٹ ورکس، ڈیجیٹل نظام کو مفلوج کیا۔

پہلی بار کسی فضائیہ نے سائبر اور روایتی عسکری اقدامات یکجا کرکے کارروائی کی۔

Scroll to Top