پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا، کشمیری عوام کا شدید ردعمل سامنے آگیا

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی گزشتہ روز پریس کانفرنس کے بعد شل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف متحرک گروہ کی شامت آگئی۔۔!

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کیخلاف آزادکشمیر کی عوام کاشدید ردعمل دیکھنے میں آیا ، کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق کشمیری عوام نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پاک فوج اور ملک کے خلاف جو بھی سازش میں ملوث ہے حکومت اورقومی اداروں کو سخت سے سخت ایکشن لینا چاہیئے

پاک فوج ہے تو ہم ہیں۔۔ ہمیں اپنی افواج پاکستان سے پیار ہے”مخصوص طبقے نے ریاست اور افواج پاکستان کے خلاف سازش کرنے کی کوشش کی، ایسے لوگوں کو انجام تک پہنچانا چاہیے،، باغ کے شہریوں کا شدید ردعمل

کشمیری عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔ فوج کے خلاف سازش کرنے والے کم عقل ہیں”جب پاک فوج کے جوان بارڈر پر جاگتے ہیں تو ہم گھروں میں سکون سے سوتے ہیں،، پاک فوج کے خلاف بات کرنے والا ریاست کا غدار ہوگا،مظفرآباد کے شہری سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں پر برس پڑے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزارت مذہبی امور کی عازمین حج کو 12 دسمبر تک ڈیٹا فراہم کرنے کا حکم

پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل اور افواج پاکستان کا معرکہ حق میں کردار باعث فخر رہا “پاک فوج، ہماری طاقت اور سلامتی کی ضمانت ہے،، وادی نیلم کے شہریوں کا افواج پاکستان پر اعتماد کا اظہار

بہادر افواج پاکستان نے ملک کی خاطر ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا پاک فوج نے فتنہ الخوارج آپریشن میں اپنی جانوں کو قربان کیا۔ اس وقت ایک مخصوص گروہ پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہا ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

حویلی فارورڈ کہوٹہ کی عوام نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بنیان المرصوص میں قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والی پاک فوج کو گالیاں دینے والے لوگ ملک دشمن عناصر ہیں جو افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر کے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں مگر ان کی ایسی ناپاک کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

تاجر رہنمائوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کرنے والوں کو ہم یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے ۔پاک فوج ہماری سرحدوں کی مخافط ہے،پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے گمراہ کن لوگ ہیں پاک فوج ہے تو ہم آج مظفرآباد میں بھی کھڑے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک آرمی کسی بھی قسم کے فتنہ یا انتشار کو برداشت نہیں کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولاکوٹ کے شہریوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ساتھ متحد ہیں۔پاک فوج نے معرکہ حق میں شاندار کامیابی حاصل کی،جو لوگ پاک فوج کے خلاف جھوٹا بیانیہ بناتے ہیں،ان کے خلاف سخت کارووائی کرنی چاہیے۔افواج پاکستان اور عوام کے درمیان کوئی دراڑ پیدا نہیں کر سکتا۔ قومی سلامتی اولین ترجیح ہے۔

پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں،آزاد کشمیر و پاکستان کے جوان قربانیاں دیکر ملک کی حفاظت کر رہےہیں،لوگوں کو فوج کو سیاست میں نہیں لانا چاہیے

ڈی جی آئی ایس پی آر کی کانفرنس سے ہم متفق ہیں،پاک فوج ہمارا دفاع ہے،پاک فوج نہ ہوتی تو کب کا بھارت یہاں گھس آیا ہوتا،پاک فوج سے ہماری عزت ہے،نیلم کے شہریوں کا پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں پہ سخت ردعمل

Scroll to Top