نیوزی لینڈ: ہیرے جڑا سونے کا انڈا نگلنے والا چور پکڑا گیا

نیوزی لینڈ میں ایک شخص پر مبینہ طور پر ایک انڈے کی شکل کے ہیرے جڑے لاکٹ کو نگل کر چوری کرنے کی کوشش پر گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق نگلا گیا یہ لاکٹ ایک ’فیبرجے ایگ‘ لاکٹ ہے جس کی مالیت تقریباً 19 ہزار 300 ڈالر ہے، پولیس ملزم سے تاحال لاکٹ برآمد نہیں کرسکی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سال2025 کا آخری سپرمون پاکستان بھر میں دیکھا جاسکےگا، سپارکو

پولیس کے مطابق جمعے کی دوپہر آکلینڈ کے مرکزی علاقے میں واقع ایک زیورات کی دکان میں پولیس کو طلب کیا گیا جہاں پولیس نے 32 سالہ شخص گرفتار کر لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا ہے اور وہ اس وقت زیرِ حراست ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو دوبارہ 8 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انجینئرسید ابن علی نے نیوم پراجیکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا

جیولرز کی ویب سائٹ کے مطابق مبینہ طور پر چوری کیا گیا فیبرجے ایگ 60 سفید ہیروں اور 15 نیلے نیلم سے مزین ہے اور اسے کھولنے پر اندر 18 قیراط سونے کا بنا ہوا ایک ننھا آکٹوپس موجود ہوتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر پیاری مریم کا انتقال ہوگیا، سوشل میڈیا پر سوگ

اس لاکٹ کا نام ’آکٹوپسی ایگ‘ ہے جس کی تخلیق 1983 میں ریلیز ہونے والے جیمز بانڈ فلم سے متاثر ہو کر کی گئی تھی، جو ایک پیچیدہ فیبرجے ایگ کی چوری کے گرد گھومتی ہے۔

Scroll to Top