پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز تباہی کے دہانے پر آ گئیں ، اربوں ڈالر کے نقصان کے بعد مودی سرکار نقصان کم کرنے کی کوشش میںچین کے گھٹنوں میں جاگری ہے اور نیا راستہ دینے کی درخواست کردی ہے۔ مودی سرکار کی جانب سے ایک سال سے منتوں سماجتوں کے باوجود چین نے نیاراستہ نہیں دیا ۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت پاکستان کی فضائی حدود کی پابندیوں کااثر کم کرنے کیلئے چین کے صوبے سنکیانگ کے ذریعے ایک متبادل ہوائی راستہ تلاش کر رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے انکشاف کیا کہ بھارت پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے اثرات کم کرنے کے لیے چین کے صوبے سنکیانگ کے اوپر ایک متبادل ہوائی راستہ تلاش کر رہا ہے، حکومت سنکیانگ میں ہوتن کے اوپر ایک ہوائی راستے کی تلاش کر رہی ہے جو بات چیت ایک سال سے جاری ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود میں 24 اکتوبر تک مزید توسیع کے بعد مجوزہ کوریڈور کیلئے رابطے تیز کردیئے گئے ہیں۔
اپریل 2025 کے پہلگام واقعہ کے بعدبھارت کے الزامات اور سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پر پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بند کردی تھی جس سے بھارتی ایئرلائنز کو اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے جس کا کئی بار ایئرلائنز کی جانب سے اظہار بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قوم کو پاک فضائیہ پر فخر،شاہین ہر چیلنج کا سامنا کرنے کو مکمل تیار ہیں، وزیراعظم
چین کی جانب سے ایک سال سے منت سماجت کے باوجود بھارت کو لفٹ نہیں کرائی گئی ہے۔




