مصری وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان آج، دوطرفہ تعلقات کے نئے دور کی راہ ہموار

اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی آج 29 نومبر 2025 سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور مصر کے دیرینہ، برادرانہ اور خوشگوار تعلقات کی مضبوطی کا واضح اظہار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مصری صدرعبدالفتاح السیسی سے اہم ملاقات

دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ ایمان، ثقافتی ہم آہنگی اور علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں مؤقف کی بنیاد پر استوار ہیں۔

اس دورے سے سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی روابط سمیت دو طرفہ تعاون کے تمام شعبوں میں تعلقات کو نئی سمت اور مزید وسعت ملنے کی توقع ہے۔

دورے کے دوران مصری وزیرِ خارجہ کی ڈپٹی وزیراعظم/وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پر باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ علاقائی و عالمی امور خصوصاً غزہ کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ امن معاہدہ،مصراور امریکی صدر کی دعوت پر وزیراعظم آج شرم الشیخ کااہم دورہ کرینگے

ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی کا دورہ پاکستان مصر کے ساتھ قریبی اشتراکِ عمل کو مزید مضبوط بنانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا اور دونوں برادر ممالک کی طویل المدتی شراکت کو مزید تقویت ملے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کا دورہ کیا تھا جبکہ غزہ امن معامدہ کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے بھی شرم الشیخ کا دورہ کیا تھا۔

Scroll to Top