فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مصری صدرعبدالفتاح السیسی سے اہم ملاقات

قاہرہ(کشمیر ڈیجیٹل)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قاہرہ میں اتحادیہ صدارتی محل میں عرب جمہوریہ مصر کے صدر عزت مآب عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں معزز شخصیات نے اسلامی جمہوریہ پاکستان اور عرب جمہوریہ مصر کے درمیان دیرینہ دوستی کا اعادہ کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے کے امن و استحکام میں کلیدی کردار پر مصری قیادت کی تعریف کی

مصری صدر السیسی نے عالمی اور امت مسلمہ کیلئے اہمیت کے حامل معاملات میں پاکستان کے مثبت اور فعال کردار کو سراہا۔

دونوں رہنمائوں نے باہمی سٹریٹجک مفادات کے معاملات پر رابطہ کاری کی اہمیت اور عوام سے عوام کے رابطوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

ملاقات میں دوستانہ تعلقات کی مشترکہ تاریخ اور تمام شعبوں میں تعاون کو مزید وسیع کرنے کی باہمی خواہش کو بھی تسلیم کیا گیا، خاص طور پر سماجی و اقتصادی مشغولیت، ٹیکنالوجی اور سلامتی کے معاملات۔

یہ میٹنگ گرمجوشی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، دونوں فریقوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مضبوط اقتصادی اور سیکورٹی ڈائیلاگ پاکستان، مصر اور وسیع تر خطے میں امن، استحکام اور سلامتی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:برطانوی حکومت کا آج سے گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر نے کا فیصلہ

Scroll to Top