وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا حویلی، باغ ایک روزہ دورہ

حویلی کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور آج ایک روزہ مختصر دورے پر باغ اور حویلی روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم علی الصبح مظفرآباد سے باغ کے لیے روانہ ہوئے۔ باغ پہنچنے کے بعد وہ دانش اسکول کی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر پاکستان شہباز شریف بھی شریک ہیں، جہاں وہ صبح 11 بجے دانش اسکول کا افتتاح کریں گے۔ اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ تقریب باقاعدہ اور شاندار انداز میں منعقد ہو سکے۔ راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے ہمراہ وزیر تعمیرات عامہ ضیا القمر اور دیگر وزراء بھی موجود ہیں۔

سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد وزیراعظم باغ سے اپنے حلقہ انتخاب روانہ ہوں گے۔ حویلی پہنچ کر وہ والد محترم، سابق وزیر اعظم ممتاز حسین راٹھور کے مزار پر حاضری دیں گے۔ یہ وزیر اعظم کے طور پر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا حلقہ انتخاب کا پہلا مختصر دورہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف آج باغ آزادکشمیر میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم کے حویلی دورہ کے شیڈول پر کارکنوں کی جانب سے جوش و خروش واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے۔ حلقہ انتخاب حویلی پہنچنے پر جالیوں اور عوام کی جانب سے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ اس موقع پر مقامی انتظامات اور حفاظتی انتظامات بھی مکمل کیے گئے ہیں تاکہ دورے کے دوران کسی قسم کی رکاوٹ یا مشکل پیش نہ آئے۔

حویلی اور باغ میں یہ دورہ نہ صرف مقامی سطح پر سیاسی سرگرمیوں کو بڑھاوا دے گا بلکہ عوامی تعلقات مضبوط کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ پروگرام کے مطابق دانش اسکول کی افتتاحی تقریب میں انتظامات کے ساتھ ساتھ وزراء کی شرکت نے تقریب کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:نئے وزراء کو محکمہ جات الاٹ،میاں عبدالوحید سینئر وزیر نامزد 

یہ دورہ وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے عوامی رابطے اور حلقہ انتخاب کے عوام سے ملاقاتوں کا ایک اہم موقع ہے، جس میں علاقے کے عوام کے مسائل، تعلیم کے فروغ اور مقامی ترقی کے منصوبوں پر بھی توجہ دی جائے گی۔

Scroll to Top