مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کابینہ کے تمام وزراء کو محکمے الاٹ کر دیئے گئے۔
میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ کو سینئر وزیر نامزد کردیا ۔سید بازل علی نقوی کو قانون اور پاور ڈیوویلپمنٹ آرگنائزیشن کا قلمدان سونپ دیا
سردار جاوید ایوب محکمہ صحت اور وزارتِ جنگلات کے سربراہ بن گئے ۔چوہدری رشید وزارتِ خزانہ (فنانس) کے نئے وزیر مقرر
دیوان علی خان چغتائی کو محکمہ تعلیم (سکولز) کا قلمدان سونپ دیا گیا جبکہ چوہدری رفیق نیئر وزارتِ اطلاعات و آئی ٹی کے وزیرنامزد کردیئے
چوہدری علی شان سونی وزارتِ خوراک کے نگران جبکہ جاوید بڈھانوی نے وزارتِ بحالیات و زراعت سنبھال لی
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
چوہدری قاسم مجید وزارتِ منصوبہ بندی و لینڈ ریونیو کے ذمہ دار جبکہ یاسر سلطان وزیر ہاؤسنگ تعینات کردیئے گئے۔
چوہدری ارشد وزیر برقیات اینڈ پاور مقرر جبکہ سردار ضیاء القمر کو وزارتِ تعمیراتِ عامہ (P.W.D) کا قلمدان سونپ دیا۔
سردار فہیم اخترربانی اپنی سابق وزارتِ سیاحت و انڈسٹریز پر بحال جبکہ سردارمحمد حسین وزیر عشر و زکواۃ نامزد
چوہدری اخلاق احمد محکمہ مال وریونیو (Revenue/Excise) ، ظفراقبال ملک کو وزارتِ تعلیم (کالجز)،چوہدری عامر یٰسین کو وزارتِ لوکل گورنمنٹ سونپ دی گئی
دوسری جانب احمد صغیر جیل خانہ جات (Prisons) جبکہ فہد یعقوب وزارتِ سپورٹس، یوتھ و کلچر کے انچارج ہونگے
آزاد کشمیر کابینہ میں محکموں کی از سرِ نو تقسیم مکمل۔وزراء نے محکمے سنبھال کر سرکاری امور کی باضابطہ ذمہ داریاں شروع کر دیں۔
وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کی جانب سے تمام وزراء کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔ جبکہ کا بینہ کے آئندہ اجلاس میں محکموں کی ترجیحات طے کی جائیں گی۔۔




