فیصل ممتاز راٹھور

اقتدار عوام کی امانت،اشرافیہ کا تاثر ختم کرنے کیلئےکردار ادا کروں گا،فیصل ممتاز راٹھور

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل، مسعود عباسی سے)نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا ایوان سے خطاب سے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر بجا لاتا ہوں کہ ایک سیاسی ورکر کےکاندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈال دی

اللہ پاک جب کسی پر وہ زمہ داری ڈالتا ہے تو اس کو نبھانے کی طاقت بھی ڈال دیتا ہے

زولفقار علی بھٹو نے میرے والد پر زمہ داری دی پھر محترمہ بی نظر بھٹو نے میری والدپر وزرات عظمی کی ہ داری ڈالی اور آج بلاول بھٹو نے مجھ پر اعتماد کیا اور ذمہ داری ڈالی

سابق وزیر اعظم کی قلم میں تب حرکت ہوتی تھی جب بھونچال آجاتا تھا،ہم سے چند فیصلے غلط بھی ہوئے، ایکشن کمیٹی ایک حقیقت ہے جسے تسلیم کرنا ہوگا ۔

عوامی مسائل کو ضرور حل کرنا ہے لیکن وسائل کے اندر رہ کر۔۔کچھ مسلے حل سکتے تھے جس میں تاخیر ہوئی ، اب بطور وزیر اعظم اب میں عہد کرتا ہوں کہ میرے قلم سے تاخیر نہیں ہوگی

لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم مراعات یافتہ طبقہ ہیں لیکن ہم سیاست دان ایسے نہیں ہیں ،میرے پاس سب سے بڑا ویژن نیت ہے

میرے والد نے اپنا ایک ہی مکان بنایا دوستوں کے تعاون سے بنایا اور اسے میں نے اپنی الیکشن کے اخراجات پورے کرنے کیلئے فروخت کردیا

میرے اثاثے آج جو ہیں وہ میرے وزرات عظمی کے بعد بھی دیکھ لیجئے گا۔جو لوگ آج ہماری حکومت بنانے کیلئے ہمارے ساتھ شامل ہوئے یہ پیپلز پارٹی کا حصہ بن گئے ہیں آئندہ الیکشن ملکر لڑیں گے

عوامی مسائل کا خوش اسلوبی سے حل میرا قلمی طاقت کا محور ہوگا،اشرافیہ کا تاثر ختم کرنے کیلئے تمام ساتھیوں کے ہمراہ کردار ادا کروں گا،

انوارالحق ،حامی ممبران ،مسلم کانفرنس، جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کا بائیکاٹ

میں نے 2021ء میں اپنا مکان بیچ کر انتخابی اخراجات کو پورا کیا،اقتدار عوام کی امانت،امانت سمجھ کر عوام کے حوالے کروں گا۔۔

میرے والد ممتاز راٹھور نے جس سفید پوشی سے سیاست کی اسی ریت کو جاری رکھوں گا،بار بار عدم اعتماد اچھی روایت نہیں لیکن اس خوش اسلوبی کو تسلیم بھی کیا جاتا ہے،

آج پاکستان پیپلز پارٹی ایک بڑی قوت بن کر ابھری ہے۔۔ہمارے ساتھ شامل ہونے والے ہمارے انتخابی امیدوار ہوں گے،موجودہ ریاست کی جو صورتحال بن چکی ہے اس میں احتجاجی تحریکیں چل رہی ہیں سیاسی قیادت کمزور ہو چکی ہیں ایک بڑا چیلنج ہے

ہم نے پاکستان کے ساتھ اپنی رشتوں کو مضبوط کرنا ہے،کوشش کرنا ہے ہم اس چھ سات ماہ میں ڈیلیور کر گئے تو اگلی حکومت میں ایک ایم ایل اے کی حیثیت سے کام کروں گا

ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کرتا رہا ہوں ان کے کچھ معاملات جینوئن ہیں کچھ خواہشات ہیں،سیکرٹری صاحبان کے پاس ایک گاڑی ہوگی

ہم ان کے ساتھ بات کریں گے مہاجرین نشستوں کے حوالے ہم مہاجرین کے ساتھ ہیں ، سیکرٹری کی تعداد بیس باقی ختم کرنے کااعلان کرتا ہوں

سپشل سیکٹری اور سینئر سیکرٹری کی آسامیاں ختم،نئی ٹرانسپورٹ پالیسی کا اعلان کرتا ہوں جب تک پالیسی تیار نہیں ہوتی تمام اضافی گاڑیاں ٹرانسپورٹ پول مین جمع کرانے کا اعلان کرتا ہوں

عدالتی اصلاحات ،سرکاری ملازمتون مین خواتین کیلئے برابر کے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کرتا ہوں

آزاد کشمیرمیں قائم پن بجلی منصوبوں پر معاہدوں کےلئے حکومت پاکستان سے معاملات طے کرنے کا اعلان کرتا ہوں

ڈرائیور کی آسامیان کر گریڈ پانچ میں اپ گریڈ کرنے کا کرتا ہوںگریڈ ایک ملازمیں کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان کرتا ہون

مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔اسمبلی کی راہداری میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا قبضہ ۔نو منتخب وزیراعظم۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے حق میں شدید نعرہ بازی کی گئی

Scroll to Top