متحدہ عرب امارات میں اڑنے والی ٹیکسی کی کامیاب پروازسے نئی تاریخ رقم

دبئی: متحدہ عرب امارات نے اڑنے والی ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے جس سے نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔

اڑنے والی ٹیکسی کی آزمائشی پرواز دبئی اور العین کے درمیان مرغم کے صحرائی علاقے سے شروع کی گئی جو المکتوم ایئر پورٹ پر کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات، سنگاپور اور ناروے اے آئی کے عالمی استعمال میں سب سے آگے

حکام کے مطابق جدید الیکٹرک ایئر ٹیکسی 320 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے اور اس میں چار مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ ٹیکسی مکمل طور پر ماحول دوست ہے۔

جدید ٹیکسی عام فضائی گاڑیوں کے مقابلے میں شور بھی انتہائی کم کرتی ہے۔ 2026 میں ایئر ٹیکسی سروس عوام کے لیے باضابطہ طور پر شروع کر دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اسکائی پورٹس کمپنی دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب پہلا ایئر ٹیکسی اسٹیشن قائم کر رہی ہے۔ جو مستقبل میں دبئی کی اسمارٹ ٹرانسپورٹ ویژن 2030 کا حصہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں بھوتوں کا محل فروخت کیلئے پیش کردیا گیا

یہ پیشرفت دبئی کو دنیا کے ان اولین شہروں میں شامل کر دے گی۔ جہاں اڑنے والی ٹیکسی سروس کو عوامی سطح پر متعارف کرایا جائے گا۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات تیل اور قدرتی گیس کی دولت سے مالامال ہے جس کی بدولت متحدہ عرب امارات کا شمار نہایت امیر ریاستوں میں ہوتے ہے۔

متحدہ عرب امارات میں جدید تعمیرات کے علاوہ بڑا کاروباری مراکز ہیں،متحدہ عرب امارات کی آمدنی کا بڑا ذریعہ سیاحت بھی ہے۔

متحدہ عرب امارات انسانی فلاح و بہبود کے جدول میں ایشیا کے بہتر ملکوں میں سے ایک اور دنیا کا 39 واں ملک ہے۔

Scroll to Top