ریاض(کشمیر ڈیجیٹل) سعودی شہزادی وفا بنت بندر بن خالد بن عبدالعزیز آل سعود رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادی وفا بنت بندر بن خالد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئی ہیں۔
ایوان شاہی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہزادی وفا بنت بندر کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی۔
مرحومہ کی نماز جنازہ میں سعودی شاہی خاندان اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہزادی وفا بنت بندر کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں مغرب کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں سعودی شاہی خاندان، اعلیٰ حکام اور شہری شریک ہوئے۔
ایوان شاہی نے متوفیہ کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کے علاوہ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ کروائیں ورنہ ۔۔نادرا کی شہریوں کو وارننگ جاری
اس سے قبل ریاض: سعودی شہزادی جواہر بنت مساعد بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کا انتقال ہوگیا۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادی جواہر بنت مساعد بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کا انتقال پیر کے روز ہوا۔ ان کے انتقال کی خبر سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری کی گئی۔
مرحومہ کی نماز جنازہ آج بروز منگل بعد نماز عصر امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں ادا کی گئی۔
ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے شہزادی جواہر بنت مساعد بن سعود بن عبدالعزیز آل سعودکی والدہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سعودی شاہی خاندان کے افراد، سعودی حکام اور شہری شریک ہوئے۔
ایوان شاہی نے سعودی شہزادی کی والدہ کے لیے رحمت و مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔




