اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ہیکرز نے سینیٹرز کو چکرا کر رکھ دیا۔ مختلف سینیٹرز کو آن لائن فراڈ(online fraud) کے ذریعے لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس چیئرمین فیصل سلیم کی زیر صدارت ہوا، جس میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ ہیکرز نے سینیٹر فلک ناز چترالی ، قادر مندوخیل اور سیف اللہ ابڑو سے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا۔
ہیکرزنے ٹیلی فون کالز کے ذریعے سینیٹرز کو مکمل ڈیٹا بتا کر لاکھوں روپے بٹورے۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے بتایا کہ ہیکرز کا یہ گروہ صرف 5یا ساڑھے 5لاکھ کی ڈیمانڈ کرتا ہے۔
ہیکرز نے سینیٹر دلاور خان سے ساڑھے 8لاکھ روپے کا فراڈ کیا،اسی طرح ہیکرز سینیٹر فلک ناز چترالی سے 2 قسطوں میں 5لاکھ کا فراڈ کر گئے۔
سینیٹر فلک ناز چترالی نے بتایا کہ ہیکرز نے کونسلنگ سینٹر بنانے کے نام پر کال کے ذریعے فراڈ کیا ۔
ہیکرز کے پاس خاندان سے متعلق مکمل ڈیٹا موجود تھا ،این سی سی آئی اے میں شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوئی۔
گزشتہ سال بھی اس طرح کا ایک واقعہ ہوا تھا، اسلام آباد کی خان ریسرچ لبارٹریز میں چیف سائنٹسٹ رہنے والے ڈاکٹر یوسف خلجی کو 30 لاکھ روپے کی رقم سے محروم کردیا گیا تھا۔
متاثرہ شخص نے بتایا تھا کہ ’25 اکتوبر کو ایک نامعلوم نمبر سے انہیں کال موصول ہوئی تھی کال کرنے والے نے اپنا تعارف بینک اسلامی کے عہدیدار کے طور پر کروایا تھا، ساتھ ہی ان کا نام، اکاؤنٹ نمبر اور تاریخ پیدائش معلوم کی تھیں، جس کے بعد ان کے اکاؤنٹس سے رقم نکال لی گئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی نے نظریہ پاکستان، تحریک آزادی کو نقصان پہنچایا ، سردارارشد نیازی




