پاکستان اور افغانستان کے ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں استنبول میں ہونیوالے مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور دونوں فریق جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
ترک دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں پاکستان اورافغانستان نے 25 سے 30 اکتوبر 2025 تک استنبول میں مذاکرات کئے جس کا مقصد جنگ بندی کو مستحکم کرنا تھا۔
ترک وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان نے 18اور19اکتوبر 2025 کو دوحہ میں ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں جنگ بندی جاری پر اتفاق کیا تھا جس کر جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
Joint Statement on the Talks Between Afghanistan and Pakistan Through the Mediation of Türkiye and Qatar https://t.co/y1SH30i88Q pic.twitter.com/wH4GW3SC9k
— Turkish MFA (@MFATurkiye) October 30, 2025
بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی نفاذ کے مزید طریقوں پر 6 نومبر 2025 کو استنبول میں پرنسپل سطح کے اجلاس میں تبادلہ خیال اور فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ثالثین کی درخواست پر پاکستان کا افغان طالبان سے مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق
فریقین نے جنگ بندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے نگرانی اور تصدیق کا ایک مشترکہ نظام تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا ہے جو کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار فریق پر جرمانہ عائد کرنے کا اختیار رکھے گا۔
اعلامیے کے مطابق ثالث ممالک ترکی اور قطر نے دونوں فریقوں کے مثبت کردار کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ وہ خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنے تعاون کو جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ 4روز مذاکرات ناکام ہو گئے تھے جس پر پاکستانی وفد واپس روانہ ہو رہا تھاتو افغان طالبان مذاکرات پر رضامند ہوئے اور مذاکرات کامیاب ہوگئے۔




