مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل) سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم ادریس نے اپنے خصوصی پیغام میں پوری کشمیری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی تک ہماری یہ خوشیاں ادھوری ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 24 اکتوبر 1947ء کا دن کشمیریوں کی سیاسی جدوجہد اور آزادی کے سفر میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
مریم ادریس نے کہا کہ آزاد خطہ آج بھی مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز ہے اور ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پوری ریاست جموں و کشمیر کو آزادی نصیب نہ ہو جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا نظریہ عوامی خدمت، تعمیر و ترقی اور ریاستی تشخص کا تحفظ ہے، اور ہم اپنے اس مشن پر کاربند رہیں گے۔
انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ تحریکِ آزادی کشمیر اور ریاست کی تعمیروترقی میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم سب مل کر یہ عہد کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے
تحریک آزادی کشمیر کیلئے بلاتخصیص اپنے اپنے حصے کہ ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں گئے۔
آزادی کی تحریکوں میں کٹھن وقت آتے رہتے ہیں لیکن جو قومیں اپنے عظیم مقصد کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھتی ہیں کامیابی انکا مقدر ٹھہرتی ہے۔
آج کے دن ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں اگلے یوم تاسیس پر آر پار کے کشمیری مل کر سیرینگر میں آزادی کو خوشیاں منائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادی کشمیریوں کا مقدر ،جلد سرینگر میں پاکستان کا پرچم لہرائیں گے،سردارعتیق خان




