سڈنی(کشمیر ڈیجیٹل)ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلوی کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف نے ’بھارتی کرکٹرز کا کس طرح سامنا کرنا ہے‘ کہ عنوان سے ایک طنزیہ ویڈیو جاری کی۔
جوش ہیزل ووڈ، گلین میکسویل اور مچل مارش سمیت دیگر کھلاڑیوں کی ویڈیو اسپورٹس ویب سائٹ ( Kayo Sports) نے شیئر کی جس میں بھارتی ٹیم کے ہاتھ نہ ملانے کا مذاق اڑایا۔
AUS players pre-India clip mocks India no-handshake theatre vs Pak. Why Aussie media & players laughing at stance sold as national pride? @BCCI @JayShah @GautamGambhir @narendramodi @ICC @MithunManhas @vikrantgupta73 @rawatrahul9 @mufaddal_vohra @PadmajaJoshi @ShivAroor pic.twitter.com/lSbuyhEcui
— Maham Fazal (@MahamFazal_) October 14, 2025
آسٹریلین ٹیم کے سپورٹ اسٹاف نے کہا ہاتھ تو یہ (بھارتی کھلاڑی) ملاتے نہیں، انہیں کس طرح ڈیل کرنا ہے؟ ہیزل ووڈ نے کہا کہ شوٹ کرنے کے انداز کے بارے میں کیا خیال ہے؟
رپورٹ کے مطابق کچھ دیر بعد ویب سائٹ سے ویڈیو ہٹادی گئی تاہم ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم 19 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز کھیلنی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ برقیات کی ہٹ دھرمی، پوڈیمارلوئرپہڑاں کی بجلی 15 دنوں سے بند ، عملہ لمبی تان کر سو گیا




