دبئی (کشمیر ڈیجیٹل)ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے صدر محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کو اگر ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی کے دفتر آ کر مجھ سے وصول کر لے۔
محسن نقوی کی زیرصدارت دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی۔
صدر اے سی سی محسن نقوی نے کہا کہ یہ آئٹم اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے پر موجود نہیں، راجیو شکلا ٹرافی لینے کیلئے مسلسل اصرارکرتے رہے۔
جس پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کو اگر ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی کے دفتر آ کر مجھ سے وصول کر لے۔
اجلاس میں بھارتی ٹیم کو ٹرافی دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہو پایا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امید ہے پاکستان جلد اپنی فوج فلسطین بھیجنے کا فیصلہ کرے گا،وزیرخارجہ اسحاق ڈار




