نکیال(کشمیر ڈیجیٹل) سانپ کے ڈسنے سے 6 سالہ بچی جاں بحق
نکیال کے نواحی گاؤں داتوٹ سلور میں سانپ کے ڈسنے سے 6 سالہ کمسن بچی جاں بحق ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق عنایا نصیر دختر محمد نصیر، جو وضو کے بعد مدرسے میں قرآنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے کی تیاری کر رہی تھی کہ گھر کے قریب ہی اچانک سانپ کے ڈسنے سے شدید زخمی ہو گئی۔
اہل خانہ نے بچی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نکیال منتقل کیا، اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی ریفر کر دیا گیا۔ تاہم، گھر والوں کے مطابق اگر نکیال ہسپتال میں اینٹی وینم ویکسین لگ جاتی تو بچی کی جان بچائی جا سکتی تھی۔
زہر جسم میں پھیلنے کے باعث معصوم آنا یا نصیر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی میں دم توڑ گئی۔
جاں۔ بحق بچی کا جنازہ گزشتہ روز دوپہر دو بجے ان کے آبائی گاؤں سلور داتوٹ میں ادا کر دیا گیا۔
علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ارشد یعقوب ایڈووکیٹ نے برطانوی یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری مکمل کرلی



