سوات :مینگورہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری گھروں سے نکل آئے

سوات (کشمیر ڈیجیٹل)سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

محکمہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 47 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز مینگورہ شہر کا پہاڑی علاقہ بتایا جا رہا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے سوات کے علاوہ قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق تمام سرکاری اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے اور صورت حال پرنظررکھی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق خطہ ہندوکش اورشمالی پاکستان زلزلوں کے لحاظ سے حساس سمجھا جاتا ہے، جہاں معمولی شدت کے جھٹکے اکثرمحسوس کیے جاتے ہیں،عوام کواحتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کرم ایجنسی، افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا بھرپور جواب، افغان ٹینک تباہ

Scroll to Top