واشنگٹن(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز، 2026 تا 2028 اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا۔
نائب وزیرعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام رکن ممالک کی حمایت پر اظہار تشکر کرتا ہے، پاکستان TRUCE اصولوں برداشت، احترام، آفاقیت، اتفاق رائے، شراکت پر کاربند رہے گا۔
With the Grace of Allah Almighty, Pakistan has been elected to the UN Human Rights Council for the term 2026-28 with an overwhelming majority.
My profound gratitude to all UN Member States for their support!
Pakistan's election is a recognition of its strong credentials and…— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 14, 2025
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے لیے کام جاری رکھے گا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں سال 2026 سے 2028 تک نئے رکن کے طور پر پاکستان کی شمولیت پر اظہار مسرت کیا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونا اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤثر اور بھرپور کردار کو عکاس ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم دنیا بھر میں انسانی حقوق کی سر بلندی کے لئے کونسل میں پاکستان کے بھرپور کردار کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سوات :منگورہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری گھروں سے نکل آئے




