خارجیوں وافغان فورسز کیخلاف ایک اور بڑی کامیابی، کھرچر فورٹ سمیت کئی پوسٹیں تباہ

پاکستانی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا بھر پور جواب دیتے ہوئے متعدد افغان فوجی ہلاک اور کئی افغان پوسٹیں تباہ کر دیں ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ کے مقامات پر بھی بِلا اشتعال فائرنگ کی۔

افغانستان کی فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ، بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان فوجی ہلاک ہوگئے اور کئی افغان پوسٹیں خالی ہو گئیں ۔

افغانستان نے پاکستان سےبھاری جوابی کارروائی روکنے کی درخواست کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا بھرپور جواب پر افغان فورسز پسپا،پاکستان سے جوابی کارروائی روکنے کی اپیل کردی

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے برامچا سیکٹر میں افغانی شہیدان پوسٹ تباہ کردی جبکہ افغانی دوران میلا اورترکمانزئی کیمپس بھی تباہ کردیے۔ خرلاچی سیکٹر میں افغانی پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا ۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجیوں اور افغان فورسز کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے اور مؤثر فائر سے کھرچر فورٹ مکمل تباہ کردی گئی۔کھرچر فورٹ فتنہ الخوارج کا مرکز تھا۔

Scroll to Top