اسلام آباد : سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیئر حسین بخاری نے نیشنل پریس کلب میں صحافیوں پر پولیس تشدد کی شدید مذمت کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب کی حدود کے اندر پولیس کا صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے، پیپلز پارٹی صحافی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے اسلام آباد پولیس کا پریس کلب اسلام آباد کے اندر داخل ہونا افسوسناک ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے مسائل کا حل پُرامن طریقے سے ممکن ہے : رانا احسان افضل
پولیس کا پریس کلب میں بغیر اجازت داخل ہوکر صحافیوں پر تشدد کرنا شرمناک حرکت ہے ۔ پولیس کو مطلوب کسی فرد کو گرفتار کرنے کے لیے پریس کلب کے ذمہ داران سے رابطہ کیا جانا چاہئے تھا ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نیشنل پریس کلب کے اندر پولیس کے داخلے کی مکمل تحقیقات کروائیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری : نادرا نے مشکل کام آسان کر دیا
سید نیئر حسین بخاری نے مطالبہ ہے کہ نیشنل پریس کلب (این پی سی) میں حملہ کے ذمہ داران کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی ہونی چاہیے ۔




