اسلام آباد: آزاد کشمیر میں مظاہرین کے جائز مطالبات کے باوجود تشدد کے واقعات قابل افسوس ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ مسائل کا حل پُرامن طریقے سے نکالا جا سکتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ڈی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مظاہرین کے مطالبات بجا ہیں ، لیکن اس کے لیے تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے دوہوائی اڈوں کی کارکردگی میں حیران کن نتائج سامنے آگئے
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے گزشتہ سال بھی آزاد جموں و کشمیر کے لیے 30 ارب روپے کا پیکج دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مطالبات کو پرامن طریقے سے مانا جا سکتا ہے، اور پُرتشدد واقعات میں ہلاکتیں بہت افسوسناک ہیں ۔
رانا احسان افضل نے کہا کہ مظاہرین کے مطالبات درست ہیں، لیکن مسائل کا حل ہمیشہ پرامن طریقے سے تلاش کیا جانا چاہیے۔ وزیراعظم کی کوشش ہے کہ تمام معاملات کو پُرامن انداز میں حل کیا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز تمام جماعتوں کی قیادت نے اتفاق رائے سے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ، اور وزیراعظم شہباز شریف خود اس معاملے کو اعلیٰ سطح پر دیکھ رہے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں امن کیلئے مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا، حکومتی کمیٹی کامیابی کیلئے پُر اُمید
اُمید ہے کہ جلد کوئی حل نکل آئے گا۔ احتجاج میں ہلاک ہونے والے افراد کے حوالے سے انکوائری بھی کرائی جائے گی ۔




