سینئروزیر آزادکشمیر کرنل(ریٹائرڈ)وقاراحمد نورنے محکمہ اینٹی کرپشن کے زیراہتمام کھلی کچہری میں سائلین سے براہ راست شکایات سنیں، انہوں نےفوری بطور پرریلیف کے حوالے سے احکامات دیئے۔
اس دوران گفتگو میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انور الحق کی قیادت میں ریاست بھر میں عوام کو ہر شعبہ میں ریلیف دینا اولین ترجیح ہے کرپشن کر نے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم آزاد کشمیر انوارالحق کی وفاقی اتحادی حکومت کو ایک سال مکمل ہونے پر مبارکبادپیش
تمام محکمہ جات فرائض منصبی احسن انداز میں سر انجام دیں کس بھی محکمہ میں رشوت لینا والا اہلکار یا افسر الزام ثابت ہونے پر نوکری میں نہیں رہے گا،ڈی جی اینٹی کرپشن بدر منیر،ڈپٹی کمشنربھمبرمرزا ارشدمحمودجرال،ایس ایس پی چوہدری محمدامین،ڈی ایچ او ڈاکٹرارم بتول نے ضلعی افسران کے ہمراہ بریفنگ دی۔
بھمبر میں محکمہ اینٹی کرپشن کے زیراہتمام کھلی کچہری میں خطاب کرتے ہوئے وقار احمدنورنے کہا کہ افسران و ذمہ داران نوٹ کر لیں کسی بھی سائل کی فائل کو التوا ءمیں نہ رکھا جائے دانستہ طور پرفائیل التوا ءمیں رکھنے والے اہلکار یا افسر کے خلاف تحت ضابطہ کاروائی ہوگی تمام کیسز کی فائلز ایک ماہ میں یکسو کر کے رپورٹ دیں۔
یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی پی ٹی آئی رہنما خواجہ فاروق احمدگرفتار
کیسز میں التواءتاخیر کے ذمہ داران پر سخت برہمی کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کوتاہی برداشت نہیں سائلین کو بہتر رہنمائی کریں ۔ سائلین اس بات پر اطمینان رکھیں کہ اگر کسی آفیسر نے غلط فیصلہ کیا ہے تو اس کے خلاف اپیل کیلئے اعلیٰ اتھارٹیز موجود ہیں سائلین کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا عوام کی بلا تفریق خدمت کریں گے۔