جان بچانے والی ملکی وغیر ملکی کمپنیوں کی100سے زائد ادویات جعلی نکلیں

کراچی(نیوزڈیسک) ماضی میں بھی پاکستان میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کی بھر نے مریضوں کا جینا دوبھر کردیا تھا مگر جوں جوں وقت گزرتا گیا جان بچانے والی ادویات بھی غیر معیاری اور جعلی نکلنے کا انکشاف سامنے آگیا ۔ ذرائع کے مطابق  ملکی وغیرملکی کمپنیوں کی100 سے زائد ادویات غیرمعیاری اورجعلی نکلیں جو مریضوں کی زندگی کیلئے نقصان دہ ثابت ہونے لگیں۔

۔ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈرگ انسپکٹرز کے ذریعے مارکیٹ سے متعدد سیمپلز کی رپورٹ میں 100 سے زائد ادویات جعلی اور غیرمعیاری قرار دےدیں۔

رپورٹ کے مطابق مارکیٹ سے لئے گئے سیمپلز میں دوا کی مطلوبہ مقدار موجود نہیں تھی، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے دو ماہ میں43 ادویات کو غیرمعیاری قرار دیا، ٹیسٹنگ کے دوران 65 مختلف ادویات جعلی نکلیں۔

ٹیسٹنگ کےدوران 9 ادویات میں ہربل کی ملاوٹ بھی ثابت ہوئی۔رپورٹ میں جان بچانے والی ادویات بھی غیرمعیاری قرار دی گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسی دواؤں کےفروخت کنندگان کے لائسنس منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔

وفاقی کابینہ نے چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی

Scroll to Top