ڈسٹرکٹ بار حویلی کے الیکشن مکمل، فاروق گجرایڈووکیٹ صدر ،عزیز فاروقی نائب صدر منتخب

حویلی (کشمیر ڈیجیٹل)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حویلی کے انتخابات مکمل ہو گے۔ صدراتی امیدوار فاروق گجر ایڈوکیٹ 18 ووٹ لے کر کامیاب قرار۔ 35 ووٹران نے حق استعمال کرتے ہوئے عزیز فاروقی کو نائب صدر منتخب ہوگئے۔
ضلع حویلی میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کا سلسلہ مکمل ہو گیا۔

پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی بنا کسی وقفے کے دن 12 بجے تک جاری رہی جہاں کل 36 ووٹرز نے اپنا رائے حق دہی استعمال کیا۔ کانٹے دار مقابلے کے بعد فاروق گجر ایڈوکیٹ 18 ووٹ لے کر کامیاب قرار پا گئے۔ مخالف امیدوار کو 17 ووٹ ملے اور ایک ووٹ مسترد ہوا۔ نائب صدر کی دوڑ میں عزیز فاروقی نے 35 ووٹ سے مات دیتے ہوئے عہدہ حاصل کیا۔

مخالف امیدوار خالد چوہان ایک ووٹ ہی حاصل کر سکے۔ سیکرٹری نشر اشاعت کے انتخابات میں بھی ایک ووٹ مسترد ہونے سے جہانگیر ایڈوکیٹ نے 18 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی۔

چیف الیکشن کمشنر اختر ایڈوکیٹ نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتحابات پرامن طریقے سے جاری رہے۔ کل 36 ووٹرز نے اپنا رائے حق دہی استعمال کیا،
صدارت اور سیکرٹری نشر اشاعت کے انتخاب پر ایک ووٹر نے غلط جگہ نشان لگایا جس سے ووٹ مسترد ہوا۔ دوسری جانب مخالف امیدوار سہیل مسعود ایڈوکیٹ نے مسترد شدہ ووٹ کو بار کونسل میں چیلنج کر دیا۔

سہیل مسعود ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ووٹر نے نشان کی جگہ نام پر مہر لگائی ایسے میں ووٹ مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ واضح رہے جنرل سیکرٹری پر واصف گوہر ، جوائنٹ سیکرٹری شکیل ایڈوکیٹ ، مالیات پر چنگیز خان اور سیکرٹری لائبریرین پر راجہ ذوالقرنین ایڈوکیٹ بلا مقابلہ کامیاب قرار پا چکے ہیں
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ الیکشن، صابر کشمیری ایڈووکیٹ نے میدان مارلیا

Scroll to Top