مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) کشمیر ڈیجیٹل دفتر کے باہر مشتبہ افراد کی ریکی، کشمیر ڈیجیٹل سے منسلک معروف اینکر غلام اللہ اعوان سے متعلق معلومات لیتے رہے ۔ ایک شخص دفترکی ویڈیو بناتا رہا جبکہ دوسرا شخص دفتر اور معروف اینکر کے حوالے سے معلومات اکھٹی کرتا رہا۔
کشمیر ڈیجیٹل کے آفس کے باہرلگے کیمرے کی مدد سے مشکوک افراد کی تمام حرکات وسکنات کا جائزہ لیا گیا ۔۔ دفتر کے سٹاف نے جب ان لوگوں سےپوچھ گیچھ کی تو وہ اینکر غلام اللہ اعوان کانام لینے کے بجائے وادی لیپا کا حوالہ دے کر بندے کو تلاش کررہے تھے ۔ جبکہ غلام اللہ اعوان ان اشخاص کو جانتے بھی نہیں تھے ۔
کشمیر ڈیجیٹل کے اینکر غلام اللہ اعوان کا کہنا تھاکہ چند نامعلوم افراد انہیں سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغامات بھی بھیجتے ہیں۔ اس حوالے سے اینکر غلام اللہ اعوان نے تھانے میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ ملزمان پنجگراں سے تعلق بتاتے ہیں اور ان کی جان کو نامعلوم افراد سے خطرہ ہے ۔
اینکر نے اپنی درخواست میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے سے ان کی جان کے تحفظ کی استدعا کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش کرکے تحت ضابطہ کارروائی کی درخواست کی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاق کی کوشش قابل تحسین ،ہٹ دھرم لوگوں کی وجہ سے معاملات طے نہ پاسکے، چوہدری محمد یٰسین




