مظفرآباد: محکمہ تعلیم آزادکشمیر نے پانچویں کلاس کے طالبعلم پر تشدد کرنیوالے ٹیچر کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کا حکم جاری کردیا۔
نظامت ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایلیمنٹری مدرس بوائز ہائی سکول سراڑ مظفرآبادرضوان شریف طالبعلم جماعت پنجم عبداللہ عابد پر تشدد کئے جانے کے باعث میں مس کنڈکٹ کے مرتکب پائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیم سے متعلق شکایات ،کمپلیننٹس مینجمنٹ سسٹم تیار کرنے کیلئے کمیٹی قائم
محکمہ نے مذکورہ ٹیچر کو آزاد جموں و کشمیر سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 1977 کی سیکشن (1) 5 کے تحت کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اورسیکشن (1) 6 کے تحت ملازمت سے معطل کردیا گیا۔
اسٹنٹ ڈائریکٹر نظامت اعلیٰ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردانہ مظفر آباد سید فہیم اصغر گیلانی کو انکوائری آفیسر مقررکیا گیا ہے جو انکوائری رپورٹ پیش کریں گے۔