آل آزاد کشمیر بیڈمنٹن چیمپئن شپ شروع ،پہلی بار خواتین کی ٹیمیں بھی شریک

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ’’آپریشن بنیانِ مرصوص ‘‘ کے نام پر آل آزاد کشمیر بیڈمنٹن چیمپئن شپ شروع ہو گئی ۔

ٹورنامنٹ میں تمام آزاد کشمیر کی ضلعی ٹیموں کے علاوہ تمام سرکاری محکموں کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایتھلیٹ تامین خان ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سے باہر

چیمپئن شپ کی ؤخاص بات یہ ہے کہ پہلی بار خواتین کی ٹیمیں بھی بڑے پیمانے پر حصہ لے رہی ہیں جس سے اس ایونٹ کی اہمیت اور رنگ مزید بڑھ گیا ہے۔

کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے کہا کہ بہترین ایونٹ منعقدکرنے پر سپورٹس بورڈ کے مشکور ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں نے کہا کہ خواتین کی بھی ہر ضلع سے ٹیم شامل ہونی چاہیے۔