مون سون بارشیں ، طغیانی، 9ویں اسپیل کا الرٹ جاری

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)مون سون بارشوں کے 9ویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔آزادکشمیر ، گلگت بلتستان، اسلا م آباد مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 29 اگست سے 2 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں کا امکان،ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشوں متوقع ہے

ڈی جی پی ڈی ایم اے کی صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ خراب موسم کی صورت حال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، عوام بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورت حال میں کھلے آسمان تلے ہر گز نہ جائیں۔

اس سے قبل چیئرمین این ڈی ایم اے انعام حیدر نے کہا تھا کہ اگلے 25 سے 45 دنوں کی ارلی وارننگ ہے مزید بارشیں ہوں گی

ان کا کہنا تھا کہ مون سون 2025 کے آٹھویں اور سیکنڈ لاسٹ مرحلے میں ہیں۔ 29 اگست سے 9 ستمبر تک بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، مزید بارشیں ہوئیں تو سیالکوٹ، نارروال اور گوجرانولہ میں دباؤ بڑھے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سوات،دیر اور بونیر زلزلے سے لرز اٹھے،لوگوں میں خوف وہراس

Scroll to Top