مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)اسپیشل انٹیلیجینس رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مختلف مقامات پر غیر مقامی دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔
غیر مقامی دہشت گرد بد نام زمانہ را کی پُشت پناہی میں سر گرم ہیں۔غیر مقامی دہشت گرد قابض افواج کے اڈّوں اور مورچوں کے پاس آزادانہ گھومتے پھرتے ہیں۔
لائن آف کنٹرول کے ساتھ جنگلات میں بھی خفیہ تربیتی مراکز میں غیر مقامی دہشت گردوں کا انکشاف۔ غیر مقامی دہشت گرد آپس میں پشتو اور دری زبانوں میں بات کرتے ہیں۔
انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق قوی امکان ہے کہ یہ غیر ملکی کرائے کے قاتل ہیں۔غیر مقامی دہشت گردوں کو قابض افواج کے ٹریننگ ایریاز کے قریب دیکھا گیا ہے۔
انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق قوی امکان ہے کہ یہ غیر ملکی کرائے کے قاتل ہیں۔ غیر ملکی دہشت گرد یا تو کشمیری مجاہدین کے خلاف استعمال ہونگے یا پاکستان مخالف فالس فلیگ کیلئے۔
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں را کی پاکستان اور کشمیر دشمن حرکات و سکنات پر مبنی خصوصی انٹیلی جنس پر مبنی رپورٹ عالمی برادری کے ساتھ شیئر کر دی۔
عالمی برادری مشکوک کیمپس اور مشکوک غیر ملکیوں پر سوال اٹھائے۔ عالمی برادری را کے مذموم مقاصد پر نظر رکھے۔ پاکستان نے عالمی برادری اور دوست ممالک کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
پاکستان کی انٹیلیجینس ایجنسیوں نے مقبوضہ کشمیر میں قائم خفیہ تربیتی کیمپوں پر خاص نظر رکھنا شروع کر دی۔مراسلے کا مقصد دنیا کو بھارت کی نئی سازش سے باخبر رکھنا ہے۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ کھیل کشمیری عوام کے حقوق دبانے اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کے لیے کھیلا جا رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افغان باشندے انخلا کے ساتھ مظفرآباد کے شہریوں کےکروڑوں روپے لے گئے!




