ایس ایس پی ریاض حیدر بخاری کا اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری ،مقدمات یکسو کرنے کا حکم

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل ) ایس ایس پی مظفرآبادریاض حیدر بخاری کی زیر صدارت آج ایس ایس پی آفس میں کرائم میٹنگ، یوم آزادی پاکستان اور شہداء کربلا کے چہلم کے حوالہ سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ انعقاد کیا گیا۔۔۔۔۔

میٹنگ میں رضا الحسن گیلانی ایڈیشنل ایس پی مظفرآباد ،فیصل شفیق ڈی ایس پی سٹی، پرویز حمید ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مظفرآباد،آصف مغل پی ڈی ایس پی صدرمقام ،انسپکٹران سی آئی اے/سکیورٹی ونگ مظفرآباد اور ضلع ہذا کے جملہ ایس ایچ اوز/چوکی آفیسران نے شرکت کی-

میٹنگ میں ضلع کے اندر لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سمیت منشیات اور دیگر جرائم کی روک تھام اور یوم آزادی پاکستان کے حوالہ سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے موثر حکمت عملی پر زور دیا گیا- ایس ایس پی مظفرآباد نے ضلع پولیس کے افسران کو مفروران و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری سمیت زیر تفتیش مقدمات کو بروقت یکسو کرنے کا حکم دیا-

اس موقع پر ایس ایس پی مظفرآباد نے تمام آفیسران سے یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلہ سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں تجاویز بھی لیں اور ان کو حتمی شکل دی گئی-

اس موقع پر ایس ایس پی مظفرآباد نے کہا کہ مظفرآباد پولیس مورخہ 15,14,13 اگست کو یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں ہونے والی تقریبات کو بہترین انداز میں سکیورٹی Coverage دے گی- تمام Venues کو فول پروف سکیورٹی دی جائیگی-انٹری پوائنٹس پر سخت چیکنگ و پڑتال کی جارہی ہے-روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ آپریشن اور جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد کرتے ہوئے Hotel Eye, EPP Applications کے ذریعے مشکوک افراد پر نظر رکھی جا رہی ہے-

میٹنگ میں درپیش سکیورٹی چیلنجز اور کرائمز کا جائزہ لیتے ہوئے فول پروف سکیورٹی اقدامات کی منصوبہ بندی کی گئی- تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی کہ پبلک فرینڈلی پولیسنگ کو ہر ممکن یقینی بنانے کے علاوہ لوگوں کی شکایات کے بروقت تدارک کرنے اورعوام کی عزت اور جان و مال کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جائے-

پبلک پولیس انٹریکشن کو فروغ دیا جائے تا کہ عوام کے اندر پولیس کا بہتر امیج قائم ہو- جرائم پیشہ افراد کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی رکھی جائے-میٹنگ کے اختتام پر جملہ آفیسران نے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا-

سعودی عرب میں بلیوکالر جابز،راولپنڈی میں پہلی بار ڈرائیونگ ٹیسٹ مکمل

Scroll to Top