اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو ملک بھر میں بینک اور مالیاتی ادارے بند رکھنے کا اعلان

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو ملک بھر میں بینک اور مالیاتی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یومِ آزادی کے موقع پر جمعرات 14 اگست کو ملک بھر میں تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ “اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمعرات 14 اگست 2025 کو حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر عام تعطیل کے باعث بند رہے گا۔”

مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ یومِ آزادی کی تعطیل کے تحت تمام کمرشل بینک، مائیکروفنانس بینک اور ڈویلپمنٹ فنانس ادارے بھی 14 اگست کو اپنی سرگرمیاں معطل رکھیں گے۔

خیال رہے پاکستان میں ہر سال 14 اگست کو یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، اس موقع پر سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہتے ہیں، جبکہ ملک بھر میں پرچم کشائی کی تقریبات، پریڈز اور دیگر تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ریکارڈ

Scroll to Top