آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ریکارڈ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر و پاکستان کے مختلف شہروں سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 3 سو روپے ریکارڈ ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ہے

جب کہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 429 روپے کمی کے بعد 307,613 روپے سے کم ہو کر 307,184 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 281,988 روپے سے کم ہو کر 281,595 روپے ہوگئی،

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا۔ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 4,013 روپے اور 3,440 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,361 ڈالر سے کم ہو کر 3،356 ڈالر ہو گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 24 قیراط سونا 3 لاکھ 61 ہزار روپے ہو گیا

Scroll to Top