مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ صحت آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نےایمزہسپتال مظفر آباد کے پیرا میڈیکل اور دیگر سٹاف کی ہڑتال کے نوٹس کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا حکم دیدیا
محکمہ صحت عامہ آزادجموں وکشمیر کی جانب سے جوائنٹ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سردار معروف خان کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
لیڈی ڈاکٹر عظمی علی کنٹھ آئی سپیشلسٹ (بی (18) عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز مظفر آباد کی جانب سے ان کی دفتری سٹمپ کے غلط استعمال کے حوالے سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کی نوبت کیوں پیش آئی۔
لیڈی ڈاکٹر عظمی علی کنٹھ آئی سپیشلسٹ (بی – (18) عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز مظفر آباد کی جانب سے مریضوں اور عوام الناس کے ساتھ بد اخلاقی اور ناشائستہ رویہ کے بارے میں شکایات کی حقیقت کیا ہے۔
انکوائری میں لیڈی ڈاکٹر عظمیٰ علی کنٹھ کی دفتری سٹیمپ کے غلط استعمال سے متعلق ایف آئی آر کی نوعیت اور ان کے خلاف بد اخلاقی اور ناشائستہ رویئےکی شکایات کی حقیقت کی چھان بین کی جائے گی۔
متذکرہ بالا دونوں امور کے حوالے سے ہسپتال کی انتظامیہ نے کیا اقدامات کیے اور پیرا میڈیکل و دیگر سٹاف کی جانب سے مذکورہ بالا ایف آئی آر کے رد عمل میں ہڑتال کا نوٹس دھمکی کس وجہ سے دی گئی اس کی کیا جوازیت ہے۔
انکوائری آفیسر 24 گھنٹے کے اندر اپنی غیر جانبدارانہ رپورٹ مجاز اتھارٹی کو پیش کرنے کا پابند ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی ملک بیلا روس میں 10 ہزار پاکستانیوں کیلئے جابز کیلئے معاہدہ طے پاگیا



